گوجرانوالہ: نشے سے روکنے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی اور بھتیجی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ(پاکستان امیج)گوجرانوالہ میں نشہ کرنے سے منع کرنے پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے گاوں بدوکی گوسائیاں میں پیش آیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم شرافت نشہ کرتا تھا اور اس کا بڑا بھائی اسے نشہ کرنے سے منع کرتا تھا جس پر دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا، ملزم نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا۔
پولیس نے لاشیں تحویل میں لیتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *