کراچی (پاکستان امیج) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔
وسیم اکرام اور ان کی صاحبزادی آسٹریلیا کے جنوبی کوئنز لینڈ میں واقع سن شائن کوسٹ کے کنارے پر موجود ہیں۔ایکسپریس کے مطابق بیرونِ ملک موجود وسیم اکرم نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی شہزادی کے ساتھ سن شائن کوسٹ پر وقت گزار رہے ہیں۔
یاد رہے کہ وسیم اکرم نے اپنی پہلی بیوی ہما کے انتقال کے بعد آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی شنیرا سے 2013ء میں شادی کی تھی۔
View this post on Instagram
پہلی بیوی سے وسیم اکرم کے دو صاحبزادے ہیں جبکہ وسیم اکرم کی بیٹی عائلہ اُن کی دوسری اہلیہ شنیرا سے ہے، وسیم اکرم اور شنیرا کے ہاں عائلہ کی پیدائش 2014ء میں ہوئی تھی۔
Pakistan Image