اسلام آباد (پاکستان امیج)وزیراعظم شہبازشریف نے یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج انسداد دہشت گردی قوانین کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر پر گرفت مضبوط کرنے کے لئے یکے بعد دیگرے اقدامات کر رہا ہے۔
شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بھارت کو جان لینا چاہئے کہ وہ جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا، پاکستان کشمیریوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image