اسلام آباد (پاکستان امیج ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آئندہ ہفتے دورہ سعودی عرب کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا سموعہ سے واپسی پر 28 اکتوبر کو سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے جس کے لئے شیڈولنگ جاری ہے۔
دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ دورہ سعودی عرب کے دوران دوطرفہ امور سمیت مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں جاری بحران پر بات چیت کریں گے، وزیرخارجہ کی دورے کے دوران اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image