ورلڈکپ، شعیب اختر نےبھارت کے سب سے خطرناک ٹیم ثابت ہونے کی پیشگوئی کردی

کراچی(پاکستان امیج) سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ورلڈ کپ میں بھارت کے سب سے خطرناک ٹیم ثابت ہونے کی پیشگوئی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں جس طرح روہت شرما الیون نے سری لنکن ٹیم کو شکست دی اس کی بالکل بھی توقع نہیں ہوسکتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آنے والے ورلڈ کپ میں بھارت ایک خطرناک ٹیم ثابت ہوگی لیکن اس کے ساتھ کسی بھی دوسری ٹیم کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، ان کنڈیشنز میں کوئی بھی ایشیائی سائیڈ بہترین کارکردگی پیش کرسکتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *