مردان؛ چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 بہن بھائی جاں بحق

مردان(پاکستان امیج) چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر تین بہن بھائی جاں بحق اور ایک بھائی زخمی ہوگیا .

ریسکیو 1122 کے مطابق مردان میں باغیچہ ڈھیری کے علاقے میں کمرے کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا .

 

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122، میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچی اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا .

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں شہزادہ نامی شخص کی 18 سالہ بیٹی، 12 سالہ بیٹی اور 10 سالہ بیٹا عزیز جاں بحق جب کہ 16 سالہ بیٹی زخمی ہوئی .

دریں اثنا پشاور کے علاقے رامپورہ گیٹ میں آئل گودام کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جب کہ واقعے میں دکان کا مالک زخمی ہوا ہے . پولیس کے مطابق جاں بحق مزدور کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے .

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *