اسلام آباد (پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل کی یقین دہانی اور پی ٹی آئی وکلا کے اطمینان درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق نے عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کی جس سلسلے میں پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران فیصل چودھری نے بتایا کہ عدالت کی مہربانی سے اجازت ملی اور ہم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی، جیل میں بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ جیل ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع نہیں کی جائے گی اور عمران خان سے وکلا کی ملاقاتوں کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔
پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے عمران خان کو سہولیات نہ ملنے کی بات پر عدالت نے کہا کہ کیس کے سکوپ سے باہر نہیں جاوں گا، آپ الگ درخواست دائر کریں۔
بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست اور پی ٹی آئی وکلا کے مطمئن ہونے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image