بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے پارٹی رہنما مشعال یوسف زئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے پارٹی رہنما مشعال یوسف زئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

جیونیوز کے مطابق مریم وٹو نے کہا کہ مشعال بی بی، آپ آج کیوں کورٹ پہنچیں؟ کیا آپ کارروائی ڈالنے آئی تھیں؟ انہوں نے مشعال یوسف زئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کے کیسوں میں آپ کا کوئی کردار نہیں رہا، انہوں نے تو کبھی یہ بھی نہیں پوچھا کہ کوئی پٹیشن کب فائل ہوئی۔

مریم وٹو نے مشعال یوسف زئی سے کہا کہ کام کر کے کریڈٹ لیا کریں، ورنہ جس کا کریڈٹ بنتا ہے، اسے کریڈٹ لینے دیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *