نامزد چیف جسٹس کی ذات سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ، پی ٹی آئی رہنما کا بیان

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ نامزد چیف جسٹس کی ذات سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران شعیب شاہین نے کہا کہ ترمیم جس طرح سے منظور ہوئی وہ سب کو پتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینئر جج کو چیف جسٹس بنانا چاہیے تھا، ہم 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کریں گے، سپریم کورٹ سے استدعا کریں گے کہ ہمارا کیس فل کورٹ سنے۔شعیب شاہین نے مزید کہا کہ نامزد چیف جسٹس کی ذات سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، چیف جسٹس بننا سینئر ترین جج کا حق تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *