کراچی:گھریلو ملازمہ مالکن کو بے ہوش کرکے لاکھوں روپے، ڈالر اور سونا لے اڑی

کراچی(پاکستان امیج)کراچی میں گھریلو ملازمہ مالکن کو بے ہوش کرکے لاکھوں روپے، ہزاروں ڈالر اور سونے کے زیورات لے اڑی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ ڈیفنس خیابان بخاری میں پیش آیا جہاں گھریلو ملازمہ نے گھرکی مالکن کو بے ہوش کرکے گھر کا صفایا کردیا اور فرار ہوگئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واردات 23 اکتوبر کو ہوئی جس میں گھریلو ملازمہ گھر سے 20 لاکھ پاکستانی روپے، 10 ہزارامریکی ڈالر اور 32 تولہ سونے کے زیوارات چوری کرکے لے گئی جب کہ چوری کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کاکہنا ہےکہ واردات کے بعد فرارہوتی ملازمہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ملی جس میں دیکھا گیا کہ نقاب پوش ملازمہ واردات کرکے فرار ہورہی ہے، ملازمہ کے ہاتھ نقدی اورطلائی زیورات سے بھرا تھیلابھی دیکھا گیا۔پولیس کے مطابق گھر سے کچھ دور پیدل چلنے کے بعد ملازمہ رکشے میں فرار ہوگئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *