اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو دوپہر تین بجے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج تین بجے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی ، عدالت نے عمران خان کو آج سہ پہر تین بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ۔ جسٹس اعجاز اسحاق خان نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی کہ آپ سیکیورٹی انتظامات کریں اور بانی پی ٹی آئی کو لے کر آئیں ۔ جسٹس اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نہیں لائیں گے تو وجہ بتائیں گے ، جس سیکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے نہیں لائیں گے اس سے متعلق عدالت کو مطمئن کریں گے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *