ایم ون موٹروے پر مسافر بس کا گیس سلنڈر پھٹ گیا، ہلاکتیں

اسلام آباد (پاکستان امیج) موٹر وے پر ایم ون ٹول پلازہ کے قریب ایک مسافر بس کا گیس سلنڈر پھٹنے سے بس میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

آج نیوز کے مطابق موٹروے پولیس نارتھ زون کے ترجمان محمد ثاقب نے بتایا کہ موٹروے پر بس جلنے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مسافروں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، انہوں نے بتایا کہ سلنڈر پھٹنے سے بس میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *