تجارت معطلی کے باوجود بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) تجارت کی معطلی کے باوجود بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق اگست 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات کا حجم 2 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز رہا، اگست 2023 میں بھارت سے درآمدات کا حجم 2 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز تھا۔ جنوری اور مارچ 2024 میں جبکہ فروری اور مئی 2023 میں بھی بھارت سے درآمدات میں اضافہ رکارڈ کیا جاچکا ہے۔

پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت سے تجارت معطل کردی تھی تاہم بعد ازاں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کرتے ہوئے زندگی بچانے والی دوائیں بھارت سے منگوانے کی اجازت دی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *