اسلام آباد (پاکستان امیج )وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سینئر موسٹ کے تصور نے عدلیہ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔3 سینئر ججوں میں سے چیف جسٹس بنانے کا آئیڈیا ہمارا نہیں، عدلیہ کا ہے۔
نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 سینئر ترین ججوں میں چیف جسٹس منتخب کرنے کا خیال عدلیہ نے خود پیش کیا جب اس نے سندھ اور لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹاپ تھری ججوں میں سے مقرر کیے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر ٹاپ تین ججوں میں سے کوئی جج منع کر دے تو پھر چوتھے نمبر کے جج پر غور کیا جائے گا۔
26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر آئینی ترامیم کا مسودہ بنایا لیکن جب ہم نے اس سے اتفاق کیا تو وہ بھاگ گئے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image