علی امین گنڈاپور کا حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور (پاکستان امیج) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔
درخواست گزار علی امین گنڈاپور نے اپنے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا کہ درخواست گزار صوبے کا وزیراعلیٰ ہے اور ان کے خلاف اسلام آباد اور پنجاب میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف مقدمات درج ہیں لیکن ان کی تفصیلات ہمارے پاس موجود نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
علی امین گنڈاپور کے وکیل نے درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *