بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

دبئی،کراچی (پاکستان امیج)صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بختاور بھٹو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام انسٹا اسٹوری پر پوسٹ شیئر کر کے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری دی اور اس نعمت پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا ہے۔انہوں نے فی الحال اپنے تیسرے صاحبزادے کا نام تو نہیں بتایا تاہم انہوں نے لکھا کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024ء کو ہوئی ہے۔

واضح رہے کل یہ خبریں آئی تھیں کہ بلاول بھٹو اپنی ہمشیرہ اور بھانجوں سے ملنے دبئی روانہ ہو رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *