بھلوال میں کم عمر لڑکی سے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی

سرگودھا (پاکستان امیج) پنجاب کے شہر بھلوال کے علاقے کوٹ مومن میں کم عمر لڑکی کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

آج نیوز کے مطابق

پولیس ترجمان کے مطابق دولہا سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کی عمر تقریباً 13 سال جبکہ لڑکے کی عمر 24 سال ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان پر میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں چائلڈ میرج ایکٹ موجود تو ہے لیکن اس پرعملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے ، جس کے باعث ملک میں آئے روز کمسن بچیوں کی زبردستی کی شادی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *