پاکستان کی جانب سے یوکرین کو اسلحہ کی فروخت کی خبریں، دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے یوکرین کو اسلحہ کی فروخت کی خبروں کی تردید کردی ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کیلئے یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی فروخت کی خبر بے بنیاد ہے۔ پاکستان اس بے بنیاد اور من گھڑت خبر کو مسترد کرتا ہے، آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر مشکل لیکن ضروری معاشی اصلاحات کے نفاذ پر بات ہوئی، ان مذاکرات کو کوئی اور رنگ دینا مکروہ فعل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان یوکرین اور روس کے درمیان تنازع میں سخت غیر جانبداری کی پالیسی پر کار بند ہے، اس تناظر میں یوکرین کو کوئی اسلحہ اور گولہ بارود فراہم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی دفاعی برآمدات ہمیشہ خریدار کی اشد ضروریات کے تحت ہوتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *