ملکی سیاسی صورتحال، وزیراعظم شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کیا، وزیراعظم نے منگل کو سموعہ کے لئے روانہ ہونا تھا۔

سموعہ میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس 24 اور 25 اکتوبر کو ہونا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جگہ وزیر خارجہ کا پاکستان وفد کی نمائندگی کرنے کا امکان ہے، آئینی ترمیم ہونے کی صورت میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج رات سموعہ کیلئے روانہ ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *