26 ویں آئینی ترمیم : امیر جماعت اسلامی کا موجودہ صورتحال پر دلچسپ تبصرہ

لاہور (پاکستان امیج ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر موجودہ صورت حال کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کیا خوب اتفاق ہے، بلاول کہتےہیں ترمیم پر پی پی اور مولانا فضل الرحمان کا 100 فیصد اتفاق ہے، بیرسٹر گوہرمسلسل کہہ رہے ہیں کہ آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے اتفاق رائے ہو گیاہے۔
انہوں نے لکھا کہ رانا ثناءاللہ کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے مسودے سے اتفاق کیا ہے، گویا سب کا اس پر اتفاق ہے کہ اب منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے، چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پر نہیں ہو گا، عدلیہ پر حکومت کا کنٹرول ہوگا، ویلڈن آل۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *