صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے شو میں نہ جانے کی وجہ بتادی

لاہور (پاکستان امیج) اداکارہ و ماڈل صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے شو میں جانے سے انکار کی وجہ بتادی۔انہوں نے کہا ایک کہاوت ہے کہ ‘ٹائم پیسہ ہے’ اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ندا یاسر کے شو میں جانے سے منع کیا تھا۔

صائمہ بلوچ نے بلاک بسٹر فلم لیجنڈ آف مولا جٹ سمیت دیگر پنجابی فلموں میں کام کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کیا۔حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کے گیم شو میں بطور کھلاڑی حصہ لیا تھا جس کے بعد ندا یاسر نے گیم شو کے شرکا کو اپنے پروگرام میں مدعو کیا تھا۔

بعدازاں صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے شو میں جانے سے منع کردیا تھا جس کی وجہ انہوں نے سوشل میڈیا پر بتائی اور کہا کہ مجھے پیسوں کی آفر کے بغیر شو میں بلایا گیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ اگر یہ پروموشن کیلئے بلا رہے تھے تو انہیں گیم شو کے فائنل میں بلانا چاہیے تھا، اگر میں پروگرام میں شرکت کیلئے ٹائم دوں گی تو مجھے پیسہ کیوں نہیں دیا جائے گا؟

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *