ڈریسنگ روم کی خبریں باہر آنے پر ثنا میر بھی بول پڑیں

لاہور(پاکستان امیج)قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثناء میر بھی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑے کی خبریں منظر عام پر آنے پرخاموش نہ رہ سکیں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ورلڈ کپ کے قریب یہ ایک انتہائی افسوسناک خبر ہے۔ثناء میر نے لکھا کہ یہ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی کہ لوگ بابر اعظم کے ساتھ ڈریسنگ روم میں ہونے والی گفتگو کو میڈیا کے سامنے لا رہے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ جو بھی ڈریسنگ روم میں ہونے والی گفتگو کو باہر نکالتا ہے اس کو شرم آنی چاہیئے، یہ ٹیم کے تقدس کے خلاف ہے۔

ثناء میر نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ کوئی بھی انجری اس عمل سے زیادہ ٹیم کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سری لنکا سے شکست کے بعد میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں ہونے والی ٹیم میٹنگ میں زبردست تکرار ہوئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *