7 حکومتی ممبران ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے: بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

اسلام آباد (پاکستان امیج )چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی بینچز سے 7 ممبران ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کے ووٹ صرف ان کی کتابوں میں پورے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہ اپنے ممبران سے پوچھا، نہ ڈر کے مارے جواب دیا ہے، وثوق سے کہتا ہوں کہ جب یہ بل لائیں گے تو 7 حکومتی ایم این اے انہیں ووٹ نہیں دیں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ وہ ممبران کہتے ہیں کہ وہ ضمیر کے مطابق ووٹ نہیں دیں گے، ان حکومتی ممبران نے کہا ہے کہ ہم نااہل ہو بھی جائیں لیکن ووٹ نہیں دیں گے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا ہے کہ شاید بلاول بھٹو کو بھی علم ہو کہ ان کے اپنے ممبران ووٹ نہیں دے رہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *