لاہور (پاکستان امیج) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ کو محبت بھرے پیغام کے ساتھ سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔
عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہمراہ لی گئی کچھ یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں سے ایک تصویر سارا بھروانہ کے کالج کے زمانے کی ہے جس میں اُنہیں یونیفارم پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
عاطف اسلم نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں اس دن سے ہمیشہ مسکراتا رہتا ہوں جس دن پہلی مرتبہ ہماری نظریں ملیں۔اُنہوں نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ میری محبت کو سالگرہ مبارک ہو۔
View this post on Instagram
عاطف اسلم کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر مداحوں اور مشہور شوبز شخصیات کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی سارہ بھروانہ کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ 2013ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
اب عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ 2 بیٹوں اور 1 بیٹی کے والدین ہیں۔
Pakistan Image