رمضان شوگر مل ریفرنس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور (پاکستان امیج ) احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف شوگر ملز ریفرنس کی منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت کی، وزیر اعظم کے نمائندہ انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس کو اینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کیا جائے، اینٹی کرپشن کی عدالت میں نیب ریفرنس کو منتقل کرنے پر اعتراض نہیں ہے۔
جس پر عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *