لاہور سے پنڈی جانیوالی مسافر ٹرین حادثے سے بال بال کیسے بچی؟ گوجرانوالہ پھاٹک پر کیا ہوا؟

گوجرانوالہ(پاکستان امیج)گوجرانوالہ کے قریب لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی۔
مقامی افراد کے مطابق دیوان روڈ ریلوے پھاٹک پر تعینات ریلوے ملازم سویا رہا اور ٹرین پھاٹک پر پہنچ گئی جبکہ پھاٹک کھلا دیکھ کر ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگاکر ٹرین روکی۔
ٹرین ڈرائیور نے پھاٹک پر بنے کوارٹر میں سوئے ملازم کو جگایا اور ٹرین 20 منٹ رکنے کے بعد روانہ ہوگئی، اس دوران موقع پر موجود شہری نے واقعے کی ویڈیو بنالی۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *