زین قریشی کی اہلیہ کے اغوا کا ڈراپ سین، بحفاظت گھر پہنچ گئیں

اسلام آباد (پاکستان امیج )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی کی اہلیہ ماہنم کبیر نے کہا ہے کہ وہ الحمدللہ بحفاظت گھر پہنچ گئی ہیں۔
اپنے بیان میں ماہنم کبیر نے دعاوں کیلئے شکریہ بھی ادا کیا۔پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بھابھی کی بحفاظت واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی ایک تصویر شیئر کی، دعاو¿ں اور سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
اس سے پہلے رہنما تحریک انصاف مہربانو قریشی نے کہا تھا کہ ان کی بھابھی کو نقاب پوش افراد نے اغوا کرلیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زین قریشی کی اہلیہ کو گھر کے قریب سے اٹھایا گیا، دو کاروں نے بھابھی کی گاڑی کو روکا اور زبردستی گاڑی سے باہر نکالا اور گاڑیوں میں سوار سادہ کپڑوں میں نقاب پوش افراد نے انہیں اغوا کرلیا ہے۔
مہربانو قریشی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا کہ ڈیڑھ سال سے جاری ہر طرح کی دھمکیوں کے باوجود انہیں توڑا نہیں جا سکا جس کے بعد اب اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *