اسلام آباد (پاکستان امیج) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے شنگھائی تعاون تنظیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ، ہم ایک ایس وقت میں مل رہے ہیں جب دنیا بھر میں حالات پیچیدہ ہیں ، دو بڑے تنازعات جاری ہیں جن کے عالمی اثرات مختلف ہیں ۔
بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایس سی او کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دیتاہوں ، بھارت نے اس صدارت کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی مکمل حمایت فراہم کی ، ہم ایک ایس وقت میں مل رہے ہیں جب دنیا بھر میں حالات پیچیدہ ہیں ، دو بڑے تنازعات جاری ہیں جن کے عالمی اثرات مختلف ہیں ، کویڈ نے ترقی پذیر ممالک کو سخت نقصان پہنچایا ہے ، قرض کا بوجھ ایک سنگین مسئلہ ہے ، دنیا پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں پیچھے ہے ۔
بھارتی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ ہمیں ایماندارانہ گفتگو کی ضرورت ہے ، دنیا کثیر قطبی نظام کی طرف بڑھ ہی ہے ، تعاون حقیقی شراکت داری پر مبنی ہونا چاہیے نہ کہ یکطرفہ ایجنڈوں پر ، ہمارا تعاون باہمی احترام اور خود مختاری کی برابری پر مبنی ہونا چاہیے ، ہمیں ایک دوسرے کی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے ۔
Pakistan Image