پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر حملہ

کراچی(پاکستان امیج) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے گھر پر کریکر پھینک کر حملہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں نظر محلہ روڈ پر نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر پھینکا گیاتاہم کریکر پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ دیواریں اونچی ہونے کی وجہ سے کریکرگھر کے اندر نہ جاسکا جب کہ لاڑکانہ میں واقعے کے وقت نثار کھوڑو موجود نہیں تھے۔حملے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے تفصیلات طلب کرلیں اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *