کوہلی کے ہمشکل سندھ ویرات نے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا

نئی دہلی(پاکستان امیج)سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے “سندھی ہمشکل” کی ویڈیو نے مداحوں حیرت زدہ کردیا۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ‘سندھی ویرات’ کے نام سے مشہور بھارتی کرکٹر کے ہمشکل کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

ویڈیو بنانے والے لڑکے کو اسکے دوستوں نے پیار سے ‘سندھی ویرات’ کا نام دیا کیونکہ وہ حیران کن طور پر بھارتی کرکٹر سے مماثلت رکھتے ہیں۔ سندھی ویرات کو سوشل میڈیا پر زیادہ مقبولیت تو نہیں ملی تاہم انکی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں۔

قبل ازیں بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کیخلاف پُرتشدد مظاہروں میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہمشکل کی تصاویر خوب وائرل ہوئیں تھی۔

ویرات کوہلی کے ہم شکل ایک شخص کو بنگلادیشی نوجوانوں نے کندھے پر اٹھایا ہوا ہے جبکہ اس شخص نے انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجز بنگلورو کی کیپ پہنی ہوئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *