نگران وزیر داخلہ گلوبل پبلک سیکیورٹی کوآپریشن فورم میں شرکت کیلئے چین روانہ

اسلام آباد (پاکستان امیج) نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی گلوبل پبلک سیکیورٹی کوآپریشن فورم میں شرکت کیلئے چین روانہ ہوگئے۔نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی گلوبل پبلک سیکیورٹی کوآپریشن فورم 2023ء میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، 3 روزہ کانفرنس چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر لیانیونگینگ میں منعقد ہو گی، کانفرنس میں 50 ممالک کے 400 نمائندگان شرکت کریں گے، کانفرنس میں گلوبل پبلک سیکیورٹی ایشوز زیربحث آئیں گے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام، ماہرین اور سکالرز بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے، دورے کے دوران نگران وزیر داخلہ چینی اعلیٰ حکام سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی، معاشی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے پر گفتگو بھی ہو گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *