اعظم سواتی نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئیر رہنما اعظ سواتی نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اعظم سواتی نے جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’مجھے معلوم ہوا ہے کہ چوہدری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، میں ملک کی ترقی اور قانون کی حکمرانی کے لیے انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں، وہ ایک بااصول انسان ہیں۔‘اعظم سواتی نے کہا کہ میں مصطفیٰ نواز کھوکھر اور مشاہد حسین سید کو بھی پی ٹی آئی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان کو عقیدت کا سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے قانونی کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے۔اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ میں وکلا کو شاباش دیتا ہوں جو آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *