اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخواہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز خیبرپختونخواہاؤس سیل کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی،درخواست خیبرپختونخوا حکومت نے سیکرٹری ایڈمن کے ذریعے جمع کرائی تھی ،درخواست میں وزارت قانون، داخلہ، ڈی جی رینجرز، ایف آئی اے، سی ڈی اے اور پولیس کو فریق بنایاگیا تھا،درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ صوبائی حکومت کی پراپرٹی کو غیرقانونی طور پر سیل کیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ کے پی ہاؤس سیل، سرکاری گاڑیاں تحویل میں لینےکا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے،خیبرپختونخواہاؤس کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image