احتجاج میں توڑ پھوڑ : پولیس کا عمران خان کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاکستان امیج ) پی ٹی آئی احتجاج میں توڑ پھوڑ جلاو گھیراو کے مقدمات کا معاملہ ، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کو یکجا کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا ، بانی پی ٹی آئی کو احتجاج ، انتشار کی ایما پر مقدمات میں ملزم نامزد کیا گیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کیلئے اسلام آباد پولیس ٹیم اڈیالہ جائے گی ، پولیس نے احتجاج کے دوران تحویل میں لی گئی کے پی کی سرکاری گاڑیاں بھی ریکارڈ کا حصہ بنا دیں۔
پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مغل کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *