پاکستان نے افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنا دی،پاک فوج کی موثر کارروائی

اسلام آباد ( پاکستان امیج ) پاکستان نے پاک افغان بارڈر نوشکی غزنالی سیکٹر میں افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنا دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی، پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ کی مرمت کا کام جاری تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی موثر جوابی کارروائی سے افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا، افغان فورسز کو جانب سے بِلا اشتعال جارحیت پہلے بھی کی جا چکی ہے، پاکستانی سکیورٹی فورسز اپنی علاقائی سالمیت پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گی۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کی طرف سے اِس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *