پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے سلور میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو کتنے لاکھ روپے کا چیک دیدیا؟ بڑی خبر

لاہور (پاکستان امیج) ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر ایتھلیٹ ارشد ندیم کو قومی کرکٹر احمد شہزاد نے 10 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق احمد شہزاد نے ارشد ندیم کو پاکستان کے لیے میڈل جیتنے پر مبارکباد بھی دی اور کہا کہ ارشد ندیم نے یہ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔احمد شہزاد نے کہا کہ ارشد ندیم ایشین گیمز میں بھی پاکستان کے لیے میڈل جیتیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایتھلیٹ ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں بھی میڈل اپنے سینے پر سجائیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر احمد شہزاد نے ارشد ندیم کے ہمراہ تصاویر بھی جاری کیں اور لکھا کہ ایک نصیحت جو میں نے انہیں کی، وہ یہ کہ کبھی ہار نہ مانیں اور بلاشبہ مسلسل محنت سے آپ کے خواب حقیقت بن جائیں گے۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے حالیہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے اور ارشد کی یہ کامیابی ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کا پہلا میڈل ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *