“ملتان ٹیسٹ؛ پچ لیونگ روم میں بچھا ہوئی قالین لگتا ہے،سابق انگلش کرکٹر کی تنقید

لندن (پاکستان امیج)انگلش ٹیم کے سابق کرکٹر اسیٹون فن نے ملتان ٹیسٹ میچ کی پچ پر لب کشائی کردی۔

سوشل میڈیا سائٹ پر سابق انگلش کرکٹر اسیٹون فن نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ملتان پچ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔اسٹیون فن کا کہنا تھا کہ یہ پچ لیونگ روم میں بچھی ہوئی قالین کی طرح لگتی ہے، اسے بطور دیکھنا بالکل اچھا نہیں لگ رہا۔

سابق انگلش کرکٹر کی جانب سے تنقید ایسے وقت میں کی گئی جب قومی ٹیم کو ابتدا میں صائم ایوب کی صورت میں دھچکا ملا تاہم بعدازاں شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کیلئے 250 سے زائد رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

دونوں بیٹرز نے سینچریاں سکور کیں اور ٹیم کا ٹوٹل پہلے روز 300 سے باہر پہنچادیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *