اسلام آباد(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سما ٹی وی کے مطابق مقدمہ چونگی 26کے مقام پر ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ پر تھانہ نون میں درج کیا گیا،مقدمہ دہشتگردی سمیت 10سنگین دفعات کے تحت سرکاری کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی غیرضروری ملاقاتوں، رابطوں سے کارکنوں کو ریاست کیخلاف اکساتے ہیں،مقدمے میں عامر مغل سمیت تقریباً3ہزار نامعلوم کارکنان شامل ہیں،مظاہرین نے سرکاری گاڑیوں پر حملہ آور ہو کر انہیں نذرآتش کیا۔
Pakistan Image