مظاہرین کے تشدد سے شہید پولیس اہلکار کی ڈی چوک میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل کی نماز جنازہ ڈی چوک میں اداکر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مظاہرین کے تشدد سے زخمی کانسٹیبل عبدالحمید شاہ آج انتقال کر گئے تھے،شہید کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی نماز جنازہ ڈی چوک پر ادا کی گئی،شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اورگورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر، رینجرز حکام، ایف سی حکام بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *