لاہور ہائیکورٹ ؛ تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی بازیابی کیلئے متفرق درخواست دائر

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی بازیابی کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی،متفرق درخواست پرویز الٰہی کے وکیل طاہر نصراللہ وڑائچ نے دائر کی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پرویز الٰہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز رہا کرنے کا حکم دیا، عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو رہا نہیں کیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پرویز الٰہی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے،عدالت پرویز الٰہی کو بازیابی کے بعد رہا کرنے کا حکم دے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *