مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس اہلکار کی ہلاکت، وزیراعظم کا اظہار افسوس، ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہبازشریف نے مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار عبدالحمید کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا۔

سما ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور شہید اہلکار کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، پی ٹی آئی نے ماضی میں بھی سرکاری ٹی وی پر حملہ کیا، پی ٹی آئی کارکنوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ توڑا، وزیراعظم نے واقعہ میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *