اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں دو روز سے معطل موبائل فون سروس بحال کر دی گئی ہے،اس کے علاوہ تمام بند راستے بھی ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے ہیں، راستے کھلنے پر سڑکوں پر ٹریفک کا رش ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ اندرون شہر تمام رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹا دیئے گئے،مری روڈ اور اطراف کے راستے ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے،راولپنڈی میں مجموعی طور پر ٹریفک بحال کردی گئی،کچھ دیر تک تمام رکاوٹیں ہٹا کر راستے بھی کھول دیئے جائیں گے،ڈی سی کا مزیدکہناتھا کہ راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے راستے کھولنا اسلام آباد انتظامیہ کا اختیار ہے، فیض آباد کو کھولنا اسلام آباد انتظامیہ کا اختیار ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *