ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرپسندوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد(پاکستان امیج)آئی جی اسلام آباد نے کہاہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرپسندوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد کا ڈی چوک کا دورہ کیا اور سکیورٹی انت
ظامات کا جائزہ لیا، آئی جی نے شہر بھر کی شاہراہوں پر صورتحال جاننے کیلئے بھی دورہ کیا، مختلف پوائنٹس پر موجود اہلکاروں اور افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔

آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ شہریوں اور سرکاری عمارات کی حفاظتی اولین ترجیح ہے،ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرپسندوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہاکہ اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ العمل ہے،عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مصروف عمل ہیں، ترجمان کا کہناتھا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی غیرقانونی عمل کا حصہ نہ بنیں،امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا، ترجمان نے کہاکہ شہری ٹریفک صورتحال جاننے کیلئے ایف ایم 92.4اور پکار15سے رہنمائی لیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *