اسلام آباد (پاکستان امیج) فواد چودھری کی اہلیہ حبہ چودھری نے شہباز گل کو وفاداری کے اصل معنی بتادیے، ہوا کچھ یوں کہ شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پی ٹی آئی کی وفاداری سے متعلق جواب دیا کہ برے وقت میں خان کو چھوڑنے کا تو تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ وفاداری کا پتہ ہی برے وقت میں لگتا ہے۔ جس پر فواد چودھری کی اہلیہ حبہ نے ان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور ایکس پر جواب دیا کہ امریکا میں بیٹھ کر وفاداری دکھانا تو بہت آسان ہے، وفاداری ہوتی تو آپ آج اٹک جیل کے باہر کھڑے ہوتے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ کیا وفاداری ہوئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی اقتدار میں آئے تو آپ امریکا سے اسلام آباد آ گئے، وہ جیل گئے تو آپ امریکا پہنچ گئے۔
حبا فواد نے یہ بھی کہا ہے کہ اسد صاحب اور فواد پاکستان میں ہیں، پاسپورٹ بدل کر امریکا نہیں پہنچ گئے۔
بلوچ صاحب برے وقت میں خان کو چھوڑنے کا تو تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ وفاداری کا پتہ ہی برے وقت میں لگتا
Pakistan Image