کب ریٹائر ہوں گا پتا نہیں ،انفرادی ریکارڈز کو اہمیت نہیں دیتا : رونالڈو

ریاض (پاکستان امیج ) پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ انفرادی ریکارڈز کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا، اپنی تمام توجہ النصر کی جیت اور ساتھی کھلاڑیوں کی مدد پر مرکوز ہے۔
رونالڈو نے میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی کے لئے گول کرنا اچھا ہے، لیکن میرے لئے ٹیم کا جیتنا بہتر ہے، میں ریکارڈ توڑنے کا عادی ہوں لیکن اب میں ریکارڈز کی طرف نہیں جاتا، الریان کے خلاف میچ میں میرا مقصد مختلف اور اہم تھا، میرے والد اگر زندہ ہوتے تو اس سے خوش ہوتے کیونکہ ان کی سالگرہ کا دن تھا۔
شہرہ آفاق فٹبالر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کب ریٹائر ہوں گا لیکن جب بھی ہوا شاید النصر سے ہی ہوجاوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *