خیبرپختونخوابلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کیس ،پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے دوبارہ جواب طلب کرلیا

پشاور(پاکستان امیج)خیبرپختونخوابلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کیخلاف کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے دوبارہ جواب طلب کرلیا۔

سما ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوابلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے بعد ایکٹ میں ترمیم کی،ترمیم کے بعد خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کم کئے گئے، الیکشن کے بعد ترمیم کرنا غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ صوبائی حکومت کی درخواست گزاروں سے بات چل رہی ہے، پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے دوبارہ جواب طلب کرلیا،عدالت نے کیس کی سماعت 23اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *