نابینا افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دعووں کا پول کھول دیا: بیرسٹر سیف

پشاور (پاکستان امیج ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ نابینا افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دعووں کا پول کھول دیا۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ لاہور کی سڑکوں پر اب نابینا افراد بھی خوار ہو رہے ہیں، انتظامیہ نے نابینا افراد پر بھی ڈنڈے برسائے، نابینا افراد پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بدترین ڈکٹیٹر شپ میں بھی کبھی نابینا افراد پر تشدد نہیں ہوا، وزیراعلیٰ کے دعووں کا پول نابینا افراد نے کھول دیا ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ترقی کے دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ سڑکوں پر احتجاج روز کا معمول بن گیا،نابینا افراد بھی حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *