مطلب آپ میری درخواست مسترد کررہے ہیں؟بیرسٹر علی ظفر کا چیف جسٹس سے مکالمہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63اے کی تشریح سے متعلق نظرثانی اپیلوں پربیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ کل بھی کہا آج پھر کہتا ہوں ، اپنے موکل بانی پی ٹی آئی سے ملنا چاہتا ہوں،میرا موکل سابق وزیراعظم ہے، آئینی معاملات کو سمجھتا ہے،مجھے اجازت دیں کہ ان سے ملوں، تحریری درخواست بھی دی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ تو آپ آگے چلیں،بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ مطلب آپ میری درخواست مسترد کررہے ہیں؟چیف جسٹس نے کہاکہ آپ جو بھی تصور کریں،ہم آپ کو سن رہے ہیں اپنی بات جاری رکھیں۔

سما ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ آرٹیکل 63کی تشریح سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت کررہا ہے، بیرسٹرعلی ظفر نے کہاکہ کل یہاں بڑے میٹھے دلائل ہوئے، آج میرے دلائل تلخ ہوں گے،میں نے ایک درخواست دائر کی جو متعلقہ آفس ریکارڈ پر نہیں لا رہا،کل بھی کہا آج پھر کہتا ہوں ، اپنے موکل بانی پی ٹی آئی سے ملنا چاہتا ہوں،کل مجھے کہا گیا آئینی معاملے پر موکل سے ملنے کی کیاضرورت؟میرا موکل سابق وزیراعظم ہے، آئینی معاملات کو سمجھتا ہے،مجھے اجازت دیں کہ ان سے ملوں، تحریری درخواست بھی دی۔

شچیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ تو آپ آگے چلیں،بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ مطلب آپ میری درخواست مسترد کررہے ہیں؟چیف جسٹس نے کہاکہ آپ جو بھی تصور کریں،ہم آپ کو سن رہے ہیں اپنی بات جاری رکھیں،ہم نے نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی کو بھی سنا تھا،بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ اس کیس میں ہمیں کوئی نوٹس تک نہیں دیا گیا، کل عدالت نے جو طریقہ اپنایا وہ غیرقانونی ہے،ایک ہی دن سب کو اکٹھا کرکے کہہ دیا کون کون حمایت کرتا ہے؟ہمیں کہہ دیا گیا کہ ایک دن بعد ہی آ کر دلائل دے دیں۔اس کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرنا ضروری تھا،چیف جسٹس نے کہاکہ ہم نے کل کہا تھا جو بھی آ کر دلائل دینا چاہے وہ دے،بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ یہ طریقہ کار نہیں ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاکہ یہ بنچ قانونی نہیں ہے،یہ بنچ ترمیمی آرڈیننس کے مطابق بھی درست نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *