لاہور (پاکستان امیج) لاہور ہائیکورٹ میں شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی سے متعلق کیس میں ملزم نے بیان دیا کہ لڑکی نے مجھے ٹریپ کیا، میں نے کوئی نکاح نہیں کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ تم کم سن بچے ہو جو ٹریپ ہوگئے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم ریاض حسین کی قبل ازگرفتاری ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔جس کے بعد ملزم ریاض حسین قبل ازگرفتاری ضمانت خارج ہونے پرفرارہوگیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج ہے۔
Pakistan Image