ایوارڈ شو کے دوران ٹھوکر لگنے سے دنانیر مبین لڑکھڑا گئیں، پھر کون پیچھے سے بھاگتا ہوا آیا؟ ویڈیو وائرل

کراچی (پاکستان امیج) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین کو ساتھی فنکار خوشحال خان نےبچا لیا۔

آج نیوز کے مطابق دنانیر مبین اور خوشحال خان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں خوشحال خان دنانیر مبین کو ٹھوکر کھانے کے بعد گرنے سے بچانے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کررہے تھے۔دنانیر نے جوں ہی ریڈ کارپٹ پر انٹری دی تو چاروں طرف سے کیمرے کی آنکھ صرف انہی کی عکس بند کر رہی تھی کہ اچانک اداکارہ توازن پر قابو نہ رکھ سکیں اور ڈگمگا گئیں۔

اداکارہ کو ڈگمگاتا دیکھ کرخاشحال خان ، جو دنانیر کے پیچھے کھڑے تھے، ان کی طرف بھاگے۔ دنانیر کو ان کی بہن نے پہلے ہی بچا لیا تھا ، لیکن خوشحال بھی ان تک پہنچنے میں کامیاب ہوہی گئے۔مذکورہ مناظر وہاں موجود کیمروں میں ویڈیو کی صورت محفوظ ہو گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Murtaza ali shah (@murtazaviews)

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔وائرل ویڈیو پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے جہاں خوشحال خان کی پھرتی کی تعریف کی، وہیں دنانیر اور خوشحال کی اس آن اسکرین جوڑی کو بھی خوب سراہا۔

بعض صارفین نے اسے فلمی سین قرار دیا تو کسی نے خوشحال کو دنانیر کا ہیرو بنا دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *